اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میں محمد نواز شریف نے پشاور اسکول حملے کو قومی سانحہ قراردیاہے، حکومت نے سانحہ کے خلاف ملک گیر سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نےقوم کےمستقبل پرحملہ کیاہے، یقین دلاتا ہوں دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے۔دوسری جانب خبر ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان قومی سانحہ اور پشاور میں ہونے والی تاریخ کی بدترین دہشت گردی اور حملے کےسبب ہنگامی طور پر پشاور روانہ ہوگئے ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف براہ راست آپریشن سے متعلق نگرانی کریں گے۔ دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردہمارےحوصلے پست نہیں کرسکتے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرف سے18دسمبرکا احتجاج مؤخرکرنےکاامکان ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 84 بچوں سمیت 104 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔















.......
/169